6 دسمبر 2018 - 17:42
چابہار میں خود کش حملے میں 4 افراد شہید اور 35 زخمی

ایران کے علاقہ چابہار میں پولیس اسٹیشن کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے علاقہ چابہار میں پولیس اسٹیشن کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو پولیس اسٹیشن کے سامنے اڑا دیا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169